حکومت غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ‘غریب عوام کا وقار کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے ‘زکوة اسلام کا اہم ترین رکن ہے ‘صاحب حیثیت افراد زکوة ادا کریں تاکہ غریب عوام کے چولہے جل سکیں

رکن آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی کا مقامی زکوہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 3 فروری 2017 16:29

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) رکن آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے غریب عوام کا وقار بلند کرنے کے لیئے تمام تر اقدمات کریں گئے زکوة اسلام کا اہم ترین رکن ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے جو بھی صاحب حیثیت لوگ ہیں وہ زکوة ادا کریں تاکہ غریب عوام کے چولہے جل سکیں‘سابقہ حکومت نے محکمہ زکوة کا بیڑا غرق کردیا ہے اور عوام کا اعتماد اس محکمہ پر ختم ہوگیا تھا موجودہ حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے سب سے پہلے محکمہ زکوة میں اصلاحات لانے کے اقدامات کیئے محکمہ زکوة وعشر کو بہترین ادارہ بنانے کے لیئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گئے ان خیالات انہوں نے ضلع زکوة آفس ہٹیاں بالا میں مقامی زکوہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب کی صدرات چیئرمین ضلعی زکوة صاحبزادہ ابرارجہانگیرنے کی جبکہ چیئرمین زکوة حلقہ چھ افسر مغل،ملک ریاست علی،اظہر کیانی،صاحبزادہ عمران پزیر،اسرارہمدانی ،شاہدحمید عباسی،جاویدحیدرعباسی،ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقامی زکوة کمیٹیوں کے چیئرمین میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیئے گئے اس موقع پر ممبراسمبلی آزادکشمیر ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی نے نومنتخب چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ پوری دیانت داری کے ساتھ زکوة کی تقسیم کا عمل شروع کریں اور مساجد میں بیٹھ کر لسٹیں بنائیں تاکہ مستحقیقن تک زکوة پہنچ سکے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :