ْفاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،اسفندیارولی خان

جمعہ 3 فروری 2017 19:43

ْفاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ نہیں بلکہ آئندہ دس سال کے لئے گرانٹ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاقہ تہکال میں جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ اس وقت ملک کوبڑے مسائل درپیش ہیں، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ نہیں بلکہ آئندہ دس سال کے لئے گرانٹ دیا جائے، اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ اے این پی فاٹا کو صوبے میںضم کرنے کے لئے مارچ میں گرینڈ جرگہ تشکیل دیگی، ،، فاٹا کے حوالئے سے جو قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے اسکو آئین کا حصہ بنایا جائے، سی پیک میں قبائیلی علاقوں کو پورا حصہ دیا جائے،قبائلیوں کوتمام بنیادی حقوق دلا کردم لیںگے