خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے فنڈز نہیں،اسفندیارولی خان

فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ نہیں بلکہ آئندہ دس سال کیلئے گرانٹ دی جائے،سرابراہ عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 3 فروری 2017 22:08

خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے فنڈز نہیں،اسفندیارولی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ نہیں بلکہ آئندہ دس سال کیلئے گرانٹ دی جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ملازمین کے تنخواہوں کے لئے فنڈز نہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں جلسے سے خطاب میں اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو بڑے مسائل درپیش ہیں،فاٹا کوخیبرپختونخوا میں جلد ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ نہیں بلکہ آئندہ 10سال کے لئے گرانٹ دی جائے،اسفندیار ولی نے کہا کہ اے این پی فاٹا کو ضم کرنے کے لئے مارچ میں گرینڈ جرگہ تشکیل دیگی،فاٹا کے حوالے سے جو قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی اسکو آئین کا حصہ بنایا جائے،سی پیک میں قبائیلی علاقوں کو پورا حصہ دیا جائے،اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لئے جو قانون بنایا جارہا ہے تو پہلے خود کے لئے بھی سوچیں،پاکستان کا وجود افغانستان نے تسلیم کرنا ہے اور افغانستان نے پاکستان کا وجود تسلیم کرنا ہوگا،مملکت پاکستان اور مملکت افغانستان خود بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ملازمین کے تنخواہوں کے لئے فنڈز نہیں،پی ٹی آئی کے اپنے ایم پی ایز وزیر اعلی پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں،پی ٹی آئی احتساب کمیشن کے سابق ڈی جی کو پہلے فرشتہ اور پھر کرپٹ قرار دیا۔