مسلم لیگ ن کی جانب سے ایبٹ آباد کے رہاشی کو سندھ کا گورنر مقرر کر کے سندھ کیساتھ ایک بار پھر زیادتی کی گئی، ڈاکٹر قادر مگسی

جمعہ 3 فروری 2017 23:52

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) سندھ ترقی پسندپارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے جمعے کے روز نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایبٹ آباد کے رہاشی کو سندھ کا گورنر مقرر کر کے سندھ کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی کی گئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نواز شریف کو سندھ میں کوئی ایک بھی قابل شخص نہیں ملا جسے وہ گورنر مقرر کر سکے انہونے کہا کہ مرد شماری سندھ کی بقا کا مسئلا ہے اس لیئے سندھ کے باشعور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہونے کہا کہ آدم شماری کے فارم میں 8زبانوں کو لکھا گیا ہے جو کہ سندھ کو لسانیت و تعصب کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے اس لیئے ہمارہ مطالبہ ہے کہ فارم میں آٹھ زبانوں کی جگہ صرف سندھ لکھا جائے کیونکہ سندھ میں رہائشی سب سندھی ہیں چاہے وہ اردو بولنے والے ہوں یا پنجابی ہوں سرائیکی ہوں یا پشتو بولنے والے ہوں یا بلوچ سب کے سب سندھی ہیں آدم شماری میں شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے کیونکہ سندھ میں ابھی تک لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے پاس ابھی تک شناختی کارڈ موجود نہیں ہے اور شناختی کارڈ کی شرط ہونے کے باعث وہ سب رہ جائینگے اور اس طرح سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کئے جا نے کا خدشہ ہے اگر وفاق نے ہمارے خدشات ختم نہ کئے تو سندھ کواپنا فتح کیا ہوا راست سمجھ رکھا ہے تو پھر یہ مردم شماری صرف خانہ پری کے علاوہ کچھ نہیں ہے اس موقعے پر ایس ٹی پی کے ڈویژنل صدر سید اطہر علی شاہ،ضلعی صدر نثار کیریو،عمران کیریو،ڈاکٹر حمید میمن و دیگر عہدیداران بھی ہمراہ موجود تھے اس سے قبل ڈاکٹر قادر مگسی کا نواب شاہ پہنچنے پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کو گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کی صورت میں لایا گیا۔