معروف و متازعہ اداکارہ قندیل بلوچ کا ڈرامہ آن ائیر کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 فروری 2017 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 فروری 2017ء) : معروف و متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی پر آن ائیر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کے ڈرامے کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ پاکستان کی معروف و متنازعہ اداکارہ و ماڈل تھیں۔ جنہیں گذشتہ برس 16 جولائی کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے قتل کر دیا تھا۔ قندیل بلوچ کے قتل کے بعد اب ان کا ڈرامہ ریلیز کر دیا گیا ہے جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئی ہیں۔ قندیل بلوچ کے ڈرامے کی جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :