پاکستان ناکام، ملائیشیا ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 4 فروری 2017 15:34

پاکستان ناکام، ملائیشیا ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل ..

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) پاکستانی ٹیم 18ویں ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، ملائیشیا نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، گرین شرٹس تیسری پوزیشن کے میچ میں اتوار کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 2-1 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے منصورزمان نے ملائیشین کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن اگلے دونوں میچز میں ملائیشین کھلاڑی حاوی رہے، ملائیشیا کے اونگ نے پاکستان کے مہران جاوید اور ڈیرن راہول نے پاکستان کے عباس زیب کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی۔

متعلقہ عنوان :