حکومت امریکہ اور بھارت کے دبا ئومیں آکرکشمیریوں کے لئے اٹھنے والی آواز کو بند کر نے میں کا میاب نہیں ہو گی ،حافظ سعید کو نظر بند کر کے مو جو دہ حکومت نے مو دی سرکار سے اپنی دوستی نبھا ئی ،ایسے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتے،تما م سیا سی ،مذہبی ،دینی جما عتوں کو کشمیرایشو پر یکجا ن ہو نے کی ضرورت ہے،بر ہا ن وانی سمیت دیگر شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جا ئیگا
سابق وفاقی وزیر اطلا عات و نشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یو م یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطا ب
ہفتہ 4 فروری 2017 19:21
(جاری ہے)
اس مو قع پر چیئر مین سیالکوٹ پریس کلب انور حسین با جو ہ ،جنر ل سیکرٹری محمد رشید چوہدری،حا جی افضا ل ملک یاسر و دیگر بھی مو جو د تھے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیر کی قراردادپر عملد رآمد نہ کرا نا عالمی برادری کے لئے شرمندگی اقرار دیتے ہو ئے کہاکہ کئی سال گزر گئے مگر اقوام متحدہ میں منظور کی گئی کشمیر قرارداد پر ایک انچ بھی عملی کا م نہیں ہوسکا۔
بھارت ان قراردادوں کواپنے جو تے کی نو ک تلے روند رہا ہے مگر ہما ری حکومت کی طر ف سے کو ئی کشمیر پالیسی واضح نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کو کئی سالوں سے نظر بند کر کے رکھا ہوا ہے انہیں صدارتی محل سے نکال کر کشمیر کا ایجنڈا سونپ دے تاکہ وہ بھی بحثیت پاکستانی کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گر دی کا نا م نہیں دیا جاسکتا۔عالمی برادری کشمیر کاحق خوداردیت تسلیم کر چکی ہے مگر بد قسمتی سے بھا رتی درندوں کے ہاتھوں ہزاروں نو جوان کو شہید کیا جا چکا ہے ،نظریہ پاکستان کی ساکھ کو مجروح کر نے میں مو جو دہ حکومت پاکستان کے دشمن مما لک کے پیش پیش ہے ،مو دی سے ذاتی تعلقا ت اور دوستی کو با لا ئے طا ق رکھتے ہو ئے مفاد پاکستان کو آگے لیکر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا ز کو اجا گر کر نے کے لئے حکومت کی طر ف سے طا قتور آواز کی ضرورت ہے ۔تما م سیا سی ،مذہبی ،دینی جما عتوں کو کشمیرایشو پر یکجا ن ہو نے کی ضرورت ہے اب وقت عملی طور پر کا م کر نے کا ہے قرارداوں پر عمل کروانے کا ہے ورنہ ہم کتنے اور پانچ فروری منا ئیں گے۔بقول قائداعظم کہ پاکستان اور کشمیر کو علیحد ہ تصور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے حصول کے لئے ہم کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کرینگے،کشمیر کی آزادی کے لئے سیالکوٹ کے شہد اء قابل تحسین ہیں۔بر ہا ن وانی سیمت دیگر شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جا ئیگا اور ان کے خون سے کسی کو غداری نہیں کر نے دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.