کوئٹہ, ڈاکٹروں کو مختلف شعبہ جات میں تربیت کے لئے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پی جی ایم آئی کی ضرورت ہے ,,ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن

بلوچستان کے ڈاکٹرز دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے اپنے ہی صوبے میں اچھی اور معیاری تربیت حاصل کر سکیں،صوبائی ترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی

ہفتہ 4 فروری 2017 22:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی کے مطابق بلوچستان کے واحد پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ ( پی جی ایم آئی ) کو مزید فعال بنایا جائے پی جی ایم آئی کوئٹہ کا بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور اس میں ٹریننگ پانے والے ڈاکٹروں کے لئے موجودہ سہولیات نا کافی ہیں ایک مکمل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پی جی ایم اائی کوئٹہ کے لئے دور حاضر کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ لائبریری کی ضرورت ہے جو کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں بنی بلوچستان کے ڈاکٹروں کو مختلف شعبہ جات میں تربیت کے لئے ایک جامع اور تمام سہولیات سے آراستہ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پی جی ایم آئی کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے ڈاکٹرز دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے اپنے ہی صوبے میں اچھی اور معیاری تربیت حاصل کر سکیں بلوچستان میں صحت کے حوالے سے بہت سے شعبے ایسے ہیں جن میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ پوست گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ پی جی ایم آئی کے ذریعے صحت کے ہر شعبہ میں ڈپلومہ اور ماسٹرز پروگرام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر یں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان صحت کی بہتری کے حوالے سے بلوچستان میں ہر فورم پر آواز بلند کر نے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی جدوجہد کریگی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان سے مطالبہ کر تی ہے کہ بلوچستان کی گریجویٹ انسٹی تیوٹ پی جی ایم اائی کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی بجٹ فراہم کیا جائے پی جی ایم آئی کیلئے دور حاضر کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ لائبریری قائم کی جائے انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت میڈیکل آفیسروں کی نشستوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور ہر شعبہ میں ایم ڈی ایم ایس اور ڈپلومہ پروگرام کو جلدازجلد شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :