ایرانی پاسداران انقلاب کی نئی فوجی مشقیں، میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال

ہفتہ 4 فروری 2017 23:08

ایرانی پاسداران انقلاب کی نئی فوجی مشقیں، میزائلوں اور ریڈار نظام ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) ایرانی پاسداران انقلاب نے نئی فوجی مشقوں کاآغاز کردیا جن میں میزائلوں کا داغا جانا بھی شامل ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے نئی فوجی مشقوں کا آغاز ہفتے کے روز ایران کے شمالی علاقے سمنان میں ہوا۔ اس دوران فضائی دفاعی نظام کے سلسلے میں مشقیں دیکھنے میں آئیں جن میں مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائلوں اور ریڈار نظام کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاسداران انقلاب کی قریبی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ مشقیں 35 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر جاری ہیں۔ ان کے دوران ریڈار اور مقامی ساخت کے میزائلوں کے استعمال کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز اور سائبر جنگ کی بھی جانچ کی جائے گی۔امریکی فوج نے جمعے کے روز بحریہ کے زیر انتظام ایک جنگی جہاز یمن کے مقابل آبنائے باب المندب کے قریب بھیجا تھا۔ امریکی ذمے داران کے مطابق اس اقدام کا مقصد آبی گزرگاہوں کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاں کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :