ونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک پر سفری پابندی کے احکامات واپس لے لئے

ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت نے امریکی صدر کے احکامات کیخلاف فیصلہ سنایا تھا

اتوار 5 فروری 2017 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) عدالتی احکامات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کی وفاقی عدالت کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ 7 مسلم ممالک کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے اور حکم نامے کا اطلاق امریکا بھر میں ہوگا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے 7 اسلامی ممالک کے شہریوں پر عائد ویزا منسوخی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :