پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے،امریکی میڈیا

پاکستان نے سرحدی علاقوں میںہر قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے ، پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات بند ہونے چاہیں،امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ ‘‘

اتوار 5 فروری 2017 12:30

پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے،امریکی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) امریکی میڈیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سرحدی علاقوں میںہر قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے ،پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ، پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات ند ہونے چاہیں۔

معروف امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ ‘‘میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ،پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کی موجودگی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات پاکستان اور امریکہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے درمیان بے جوڑ تعاون جس کے تحت حالیہ برسوں میں القاعدہ کے بڑی تعداد میں لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا کو ختم کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بد نام زمانہ القاعدہ کے رہنما ابو زبیدہ ، رمذی بن الشعیبی، خالد شیخ محمد اور یونس الموریطانی کو پاکستان کے موثر تعاون کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جارج ٹینیٹ سمیت سینئر امریکی حکام نے بھی القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد نیٹ ورکس کا کھوج لگانے کے لئے شاندار پاکستانی تعاون کی توثیق کی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے میں کسی بھی قسم کے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لئے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔

پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت آج پاکستان کے سرحدی علاقے مکمل طور پر دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کے تمام کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے اندر کسی بھی دہشتگرد گروپ کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہے ۔ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے ساتھ پاکستان پہلے اقتصادی بحالی کے راستے پر چل رہا ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے گا ۔