سلامتی کو خطرہ ہوا تو دشمنوں پر میزائل گرادیں گے،ایرانی فوجی کمانڈر

نئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی فوجی مشقیں ،مقامی سطح پر تیار میزائلز اور جدید ریڈار سسٹم کی آزمائش ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، بریگیڈیئر جنرل عامر علی حاجی زادہ

اتوار 5 فروری 2017 12:30

سلامتی کو خطرہ ہوا تو دشمنوں پر میزائل گرادیں گے،ایرانی فوجی کمانڈر

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) ایرانی فوج کے کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ایران اپنے دشمنوں کے خلاف میزائلز استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا،دوسری جانب امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے فوجی مشقوں کا آغاز کردیا جن میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے میزائلز اور جدید ریڈار سسٹم کی آزمائش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس یونٹ بریگیڈیئر جنرل عامر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ہم ایران کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دیکھا کہ ہمارے دشمن کوئی چھوٹا سا بھی غلط قدم اٹھارہے ہیں تو ہمارے ہنگامہ خیز میزائلز ان کی سرزمین پر گریں گے۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے ہفتے کو فوجی مشقوں کا آغاز کردیا جن میں مقامی سطح پر تیاری کیے گئے میزائلز اور جدید ریڈار سسٹم کی آزمائش کی گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہفتے کو شمال مشرقی سمنان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں جن میزائلز کو استعمال کیا گی ا ان کی رینج صرف 75 کلو میٹر تک تھی۔پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق فوجی مشقوں میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے ریڈار اور میزائل نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور سائبر وارفیئر سسٹمز کو استعمال کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے اور یمنی باغیوں کی حمایت کی پاداش میں ایران پر پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :