ملکی سیاست میں کھلبلی۔۔ پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، پیرپگاڑا کا سابق صدر کو ٹیلیفون

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 17:50

ملکی سیاست میں کھلبلی۔۔ پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات، پیرپگاڑا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے بھی سابق صدر کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے دبئی میں پرویز مشرف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں ق لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے اتحاد سمیت ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔

چوہدری شجاعت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی حالات اپوزیشن اتحاد کےمتقاضی ہیں۔ اپوزیشن کو مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ جبکہ پرویز مشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل پاکستان کیلیے دھڑکتا ہے۔ جلد وطن واپس آنا چاہتاہوں۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت کی قیادت میں ملنے والے وفد میں مونس الہی سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔ بعد ازاں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے سابق صدر پرویز مشرف کو ٹیلیفون کیا ۔

پیر پگارا نے پرویز مشرف کی خیریت دریافت کی۔ پرویز مشرف اور پیرپگارا نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پیر پگاڑا اور پرویز مشرف کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ملاقات طے ہے جس میں ملکی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔