یوتھ فورم کشمیر کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرو کی قیادت میںیوم یکجہتی
کشمیر ریلی پنجاب اسمبلی مال روڈ لاہور سے لاہور پریس کلب تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
اتوار 5 فروری 2017 19:31
(جاری ہے)
یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان/چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر1949سے موجود ہے افسوس کہ 69سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں ناکام ہوا اور اپنی ہی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر عمل دارآمد نہیں کرا سکا ۔
محمد میاں سومرو نے کہا کہ کشمیر میں ہنستے کشمیر یوں کا قتل عام خصوصاًً خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک مہذب و دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے لئے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے اور اپنی نگرانی میں رائے شما ری کرا کے کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے چیف آرگنائر طارق احسان غوری نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کودبانے کے لئے کشمیر میںموجود 8.50لاکھ بھارتی مسلح افواج گذشتہ ایک سال سے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں وادی کشمیر شہیدوں کے مقدس لہو سے رنگین ہو چکی ہے برہان الدین وانی شہید اور ہزاروں کشمیری نو جوانوں نے اپنے مقدس لہو سے آزادی کی تحریک میں ایک نیا جوش ولولہ اور رنگ بھر دیا ہے ۔اور اب شہیدوں کے لہو سے روشن چراغو ں کو کوئی بجھا سکے گا ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ہم عظیم قومی راہنما اور اپنے قائد محمد میاں سومرو کی مشاورت میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو بیدار کریں گے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.