یوتھ فورم کشمیر کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم میاں سومرو کی قیادت میں پنجاب اسمبلی مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
اتوار 5 فروری 2017 21:30
(جاری ہے)
یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان/چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر1949سے موجود ہے افسوس کہ 69سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں ناکام ہوا اور اپنی ہی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر عمل دارآمد نہیں کرا سکا۔
محمد میاں سومرو نے کہا کہ کشمیر میں ہنستے کشمیر یوں کا قتل عام خصوصاًً خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک مہذب و دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے۔اٴْنہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے لئے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے اور اپنی نگرانی میں رائے شما ری کرا کے کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے چیف آرگنائر طارق احسان غوری نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کودبانے کے لئے کشمیر میںموجود 8.50لاکھ بھارتی مسلح افواج گذشتہ ایک سال سے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں وادی کشمیر شہیدوں کے مقدس لہو سے رنگین ہو چکی ہے برہان الدین وانی شہید اور ہزاروں کشمیری نو جوانوں نے اپنے مقدس لہو سے آزادی کی تحریک میں ایک نیا جوش ولولہ اور رنگ بھر دیا ہے۔اور اب شہیدوں کے لہو سے روشن چراغو ں کو کوئی بجھا سکے گا۔طارق احسان غوری نے کہا کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ہم عظیم قومی راہنما اور اپنے قائد محمد میاں سومرو کی مشاورت میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو بیدار کریں گے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.