حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ‘وادی نیلم میں چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز نہیں ‘میرٹ کی دھجیاں اڑھائی جا رہی ہیں‘ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نالائق اور نکمے لوگوں کو تعینات کیا ‘جنھوں نے رشوت کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے

مسلم کانفرنس آٹھ مقام کے رہنماء حبیب اللہ خان کا بیان

پیر 6 فروری 2017 14:59

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) مسلم کانفرنس آٹھ مقام کے رہنماء حبیب اللہ خان نے کہا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وادی نیلم میں چیک اینڈ بیلنس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ میرٹ کی دھجیاں اڑھائی جا رہی ہیں۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نالائق اور نکمے لوگوں کو تعینات کیا ہوا ہے جنھوں نے رشوت کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔

عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بدعنوان اور مافیاز کی سرپرست بنی ہوئی ہے۔ عوام نے ضمیر کا سودا کیا تھا لیکن غیرت کو نہ سونے دیں۔ وادی نیلم کی رابطہ سڑکیں دو ماہ سے بند ہیں۔ بجلی نام کی کوئی چیز نہیں ہے شاہ غلام قادر کی غفلت کی وجہ سے کنڈل پاور ہائوس کا تین میگا واٹ کا پروجیکٹ کو ڈائون ساز کر کے دو میگاواٹ کا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے کاکام التواء کا شکار ہے۔ شاہ غلام قادر کان کھول کر سنیں نیلم کی عوام کو بائی پاسز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ شاہرائے نیلم کو مظفراآباد سے تائوبٹ تک ایکسپریس وے بنانے کے نواز شریف کے اعلان پر عمل درآمد کروائیں اکتالیس ہزار ووٹ عوام نے دیے ہیں ان کی نمائندگی کی جائے جن کے منہ کو معصوم انسانوں کا خون لگا ہوا ہے وادی نیلم میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

عوام کی ترقی و خوشحالی کے بجائے کسی کا ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر وادی نیلم میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ لااینڈ آڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ عوام کو ترقی کے بجائے شاہ غلام قادر نجی اختلافات میں الجھا رہا ہے۔ ظلم زیادتی کا حساب لیا جائے گا۔ عوام کو حالات کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ عوام کو اپنے حق کے لئے صرف اور صرف سڑکوں پر آنا ہوگا۔