صوبائی وزیر رضا گیلانی کا سالانہ بون فائر ایونٹ میں جھلسنے والی طالبہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 6 فروری 2017 16:37

لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے اوکاڑہ کے ایک نجی کالج کے سالانہ بون فائر ایونٹ میں آگ سے جھلسنے والی طالبہ عابدہ نصراللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر رضا گیلانی نے اوکاڑہ کے نجی کالج میں بون فائر ایونٹ کے سانحے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں منعقد ہونے والے ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے متعین شدہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ انسانی جانوں کی مکمل حفاظت ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :