آزادی کشمیر کی تحریک حریت پسند کشمیریوں کے خون سے عبارت ہے،ایم پی اے راجہ محمد حنیف

پیر 6 فروری 2017 20:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ایم پی اے راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک حریت پسند کشمیریوں کے خون سے عبارت ہے ، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم و ستم پر اس وقت تمام دنیا کے حریت پسند عوام سراپا احتجاج ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیر پا حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں ، پاکستان اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے یہ بات شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تیر اندازی ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سپورٹس آفیسر منظر شاہ, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر، شفقت نیازی، چیئرمین اورپی ایم ایل(این ) یوتھ راولپنڈی فیضان شاہ اور دیگر آفشئلز موجودتھے۔ راجہ محمد حنیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں کھیلوں کے فروغ اورسہولیات میں اضافے کے منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں اور اس وقت متعدد نئے پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :