عدالت نے مسماةحسینہ کی درخواست پر 17 فروری کے جوابدہی نوٹس جاری کر کے ایس ایچ او ائر پورٹ سے جواب طلب کر لیا

پیر 6 فروری 2017 23:46

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے جناح کالونی لطیف آباد کی رہائشی مسماةحسینہ کی درخواست پر 17 فروری کے جوابدہی کے نوٹس جاری کر کے ایس ایچ او ائر پورٹ سے جواب طلب کر لیا ہنس راج ایڈوکیٹ کے توسط سے اپنی دائر کردہ رخواست میں مسماة حسینہ نے محمد شفیق ،عمران ،رفیق،سلیم یامین نامی افراد کو فریق بناتے ہو ئے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ بیوہ ہے اسکے مہر علی میں 2 پلاٹ ہیں جس پر یامین اسٹیٹ ایجنسی والا قبضہ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس بھی ان افراد کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کرر ہی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ائر پورٹ پولیس کو مذکورہ بالا افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر نے احکا مات صادر کئے جائے۔

متعلقہ عنوان :