پرویزمشرف قومی سطح کی سیاست کرناچاہتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین

ایم کیوایم کی سربراہی صوبائی سطح کی بات ہے ،متحدہ پرویزمشرف کی پارٹی میں ضم ہوسکتی ہے،صدر مسلم لیگ (ق)

پیر 6 فروری 2017 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پرویزمشرف قومی سطح کی سیاست کرناچاہتے ہیں ،ایم کیوایم کی سربراہی صوبائی سطح کی بات ہے ،متحدہ پرویزمشرف کی پارٹی میں ضم ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پرویزمشرف سے مختلف موضاعات پربات چیت ہوئی ،مسلم لیگ ن سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ملکی سیاست پربھی بات چیت ہوئی،مشرف قومی سطح کی سیاست کرناچاہتے ہیں ،ایم کیوایم کی سربراہی صوبائی سطح کی بات ہے ،ایم کیوایم مشرف کی پارٹی میں ضم ہوسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنی زندگی میں دوبارجی ایچ کیوگئے ہیں۔(یاسرعباسی)