پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آباد کی طالبہ فاطمہ طارق نے حسن قرات کا مقابلہ جیت لیا

پیر 6 فروری 2017 23:57

فیصل آباد۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام علمی و ادبی مقابلہ جات انٹر کالجز برائے طالبات سال 2016ء کے سلسلہ میں حسن قرات کا مقابلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں زیرصدارت ڈاکٹر فریحہ انجم پرنسپل کالج ھذا منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آباد کی طالبہ فاطمہ طارق اول‘ گورنمنٹ گرلز ہایئرسیکنڈری سکول نشاط آباد فیصل آباد کی طالبہ حنا طارق دوئم اور گورنمنٹ کالج تاندلیانوالہ کی طالبہ حنا منظور سوئم رہیں۔ یاد رہے کہ مورخہ 07 فروری 2017ء بروز منگل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں نعت خوانی کا مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :