لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا صارفین کو غمگین کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 فروری 2017 15:11

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا صارفین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 فروری 2017ء) : لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی ایک 21 سالہ طالبہ کی تصویر آج سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس بھرے پیغامات کے ساتھ شئیر کی جا رہی ہے۔ لمز یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ ماہ نور بشیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔ ماہ نور کو کینسر کے علاج کے لیے نہایت تکیلف دہ معالجے سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ماہ نور کے ہم جماعت اور دیگر دوست احباب سمیت ماہ نوت کو جاننے والوں نے بھی ماہ نور کی موت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےسوشل میڈیا سائٹس پر ماہ نور کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات اور ماہ نور کی دلکش شخصیت سے متعلق بھی لکھا۔

گذشتہ ماہ ماہ نور نے اپنے فیس بُک پر ایک اسٹیٹس بھی لکھا جس نے کافی دلوں کو چُھو لیا اور لوگ ماہ نور کی صحتیابی کی دعا کرنے لگے ۔ لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ماہ نور کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹس پر اس کے دوست احباب کی جانب سے کافی شئیر کی جا رہی ہے ۔ ماہ نور کے دوستوں نے سوشل میڈیا صارفین سے ماہ نور کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل ہے ۔ ماہ نور کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ ماہ نور ایک بہادر لڑکی تھی جس نے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا صارفین ..

متعلقہ عنوان :