بھارت ،سماجی کارکن کیلاش سیتارتھی کے گھر سے نوبل ایوارڈ کی نقل چوری،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

ْسیتارتھی کو ایوارڈ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ بچوں کیلئے تعلیم کے حق میں کام کرنے پر 2014 میں ملا تھا

منگل 7 فروری 2017 18:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) بھارت میں سماجی کارکن کیلاش سیتارتھی کے گھر سے نوبل ایوارڈ کی نقل چوری کرلی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کے گھر سے نوبل ایوارڈ کی نقل چوری ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کیلاش ستیارتھی نے میڈیا کو بتایا کہ نوبل انعام کی نقل کے علاوہ ایوارڈ کا سرٹیفیکٹ بھی غائب ہے ۔ کیلاش ستیارتھی کو 2014 میں نوبل ایوارڈ بچوں اور نوجوانوں کے استحصال کے خلاف جدوجہد اور تمام بچوں کے لیے تعلیم کے حق کے لیے کام کرنے پر دیا گیا تھا ۔ انہیں یہ ایوارڈ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مشترکہ طور پر ملا ، دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔