بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائر کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

فائرنگ سے 25سالہ نوجوان شدید زخمی،ہسپتال منتقل،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 فروری 2017 17:52

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائر کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائر کی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی ٓر کے مطابق آج بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کردی۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں 25سالہ مزدورنوجوان شدید زخمی ہوگیا،زخمی نوجوان اشفاق کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔