’گوشہٴ عافیت ‘ مظلوم و بے سہارا خواتین کے لیے گرانقدار خدمات انجام دے رہا ہے ،سید منور حسن

گوشہٴ عافیت میں رہائش پذیر لڑکی کی شادی کی تقریب سے خطاب ،نکاح منور حسن نے پڑ ھایا شادی کا پورا انتظام گو شہ ٴ عافیت نے کیا ،ادارہ عرصہ دراز سے خواتین اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت میں مصروف ہے ،مظفر ہاشمی

منگل 7 فروری 2017 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) الحافظات ٹرسٹ کے تحت نارتھ ناطم آباد میں مظلوم و بے سہارا خواتین کے لیے قائم ادارے ’’گوشہٴ عافیت ‘‘ میں رہائش پذیر زیرِ کفالت لڑ کی کی شادی کی ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ساجد علی نامی نوجوان سے نکاح مسنونہ ہوا ۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے نکاح پڑ ھایا ۔

انجمن کمپلیکس میں منعقدہ تقریب ِ نکاح میں الحافظات ٹرسٹ کے نگراں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی ،الخدمت کراچی کے انچارج کمیونٹی سروسزقاضی صدالدین اور دیگر نے شر کت کی ۔واضح رہے کہ ’’گوشہٴ عافیت ‘‘ عرصہ دراز سے مظلوم وبے سہارا خواتین اور یتیم بچیوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی بے سہارا اور یتیم بچیوں کی شادی کرائی جاچکی ہے ۔

اس شادی کا بھی پورا انتظام گوشہٴ عافیت کی جانب سے کیا گیا تھا ۔گوشہ ٴ عافیت میں رہائش پذیر خواتین کو ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے اور سلائی کڑھائی سکھائی جاتی ہے ۔ سید منور حسن نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے نکاح کی اہمیت ،زوجین کے رشتے اور حقوق و فرائض کے بارے میں بتا یا اور مظلو و بے سہارا خواتین کے لیے گوشہ ٴ عافیت کی خدمت کو مثالی اور قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے ادارے کی منتظمین اور خواتین کی پوری ٹیم کو خراج ِ تحسین اور مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ گوشہ ٴ عافیت بغیر کسی امتیاز کے مظلوم و بے سہارا خواتین کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے مظفر ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب خواتین بے شمار مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں گوشہٴ عافیت اپنے محدود اور میسر وسائل میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کو معاشی اخلاقی اور قانونی تحفظ فراہم کر نے میں مصروف ِ عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :