آئندہ انتخابات میں’’ بلے ‘‘کو دریا برد کردینگے ،اسفندیارولی خان
منگل 7 فروری 2017 22:30
(جاری ہے)
اسفندیار ولی خان نے کہاکہ پختون قوم متحد نہ ہوئی تو مٹ جائیگی ۔ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پختونوں کواپنی شناخت اور وسائل پر اختیار دیا اور اٹھارویں آئینی ترمیم کی وجہ سے صوبے کے عوام اپنے 80فی صد حقو ق لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
یہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پشاور ائیر پورٹ کا نام باچا خان ائیر پورٹ ہو گامگر آج دنیا نے دیکھ لیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی باچا خان باباکی حیثیت تسلیم کر لی ۔ انہوں نے فاٹا کی خیبر پختون خوا میں انضمام کیلئے جاری تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پختونوں کو تقسیم کرنے والی کسی لکیر کو تسلیم نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ایک طرف پارلیمنٹ کی بالادستی کا دعویٰ کر تے ہیں مگر فاٹا کے ممبران کے مطالبے کے باوجود فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم نہیں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے آفتاب شیر پائو کا نام لئے بغیر کہاکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت کرنے والوں میں ایک لیڈر اپنے آپ کو پختون قوم پرست کہتا ہے مگر میں اس کی قوم پرستی کو سمجھنے سے عاری ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ انگریز وں کا کالا قانون ایف سی آر وہ کسی صورت مزید تسلیم نہیں کر سکتے ۔ صوبائی حکومت غریب ملازمین کی پنشن کے فنڈز سے قرضے لے رہی ہے ۔ آج چین ، پاکستان اور روس ماسکومیں بیٹھ کر افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کر تے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔کل کلاں کوئی پاکستان کو شامل کئے بغیر کشمیر کے حوالے سے فیصلہ کریں تو کیا وہ فیصلہ قابل قبول ہو گا۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ افغانستان کو شامل کئے بغیر افغان مسئلہ کھبی حل نہیں ہو گا۔ افغانستان اور پاکستان کے ذمہ دار ان آپس میں مل بیٹھ کر بد گمانیاں اور اختلافات ختم کر یں ۔ دونوں ممالک اور اقوام بیرونی دنیا کی مفادات کے لئے مزید ا یندھن بننے سے گریز کریں۔ اسفندیار ولی خان نے کہا سانحہ آرمی پبلک سکول و باچا خان یونیورسٹی سے واضح ہو گیا کہ بعض قوتیں پختون تعلیم یافتہ طبقے کو نشانہ بنا کرپاکستان کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دھرتی کا حق ادا کرکے پاکستان کا مستقبل بچائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.