سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم سے مادھوری ڈکشٹ کے حصے کو ہٹادیا گیا

سنجے زندگی پر مبنی یہ فلم رواں برس کرسمس کی تاریخوں میں ریلیز کی جائے گی

بدھ 8 فروری 2017 13:27

سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم سے مادھوری ڈکشٹ کے حصے کو ہٹادیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) بالی ووڈ ادا کار سنجے دت کی’زندگی’ پر راج کمار ہیرانی کی زیر ہدایت بننے والی فلم جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں فلم میں سنجے دت کی زندگی کچھ انتہائی مشکل لمحات کو دکھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق ان کی زندگی میں مادھوری ڈکشٹ کے حصے کو فلم سے ہٹادیا گیا ۔سنجے زندگی پر مبنی یہ فلم رواں برس کرسمس کی تاریخوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں سونم کپور اور رادھیکا آپٹے بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :