حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کی عدم توجہی لیڈی ہیلتھ ورکز کیلے وبال جان بن گئی

کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے سے لیڈی ہیلتھ ورکز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے

بدھ 8 فروری 2017 14:53

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کی عدم توجہی لیڈی ہیلتھ ورکز کیلے وبال جان بن گئی ‘کئی ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے سے لیڈی ہیلتھ ورکز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگے ‘کہیں ماہ سے لیڈی ہیلتھ ورکز کو تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنا نا انصافی ہے تعمیر و ترقی کا سفر شروع کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دیں اگر حکومت آزاد کشمیر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہ کی ادائیگی جلد از جلد نہ کی گئی تو پھر سڑکوں پر داما دم مست قلندر ہو گا گھر گھر محکمہ صحت کا پیغام دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکز کو بھر وقت پے نہ کرنا ظلم و زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار لیڈی ہیلتھ ورکز کے ایک وفود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی طفل تسلیاں برداشت سے باہر ہو گئی ہیں حکومت فوری طور پر تنخواہ کی ادائیگی کرئے اگر حکومت نے غفلت سے کام لیا تو ایسا احتجاج ہو گا کہ پوری دنیا دیکھے گئی کئی ماہ سے ہمارے گھروں کے چولہے روشن نہیں ہو سکے اور حکومت اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی انھوں نے کہا کہ ہم اپنا اپنی ڈپوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں کبھی کام میں غفلت نہیں برتی اور حکومت آزاد کشمیر کو بھی چاہے کہ ہمارے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری تنخواہ کی فوری ادائیگی کی جائے

متعلقہ عنوان :