راجہ عبدالقیوم خان حلقہ چار کے ترقیاتی امور میں من پسند پالیسی اختیار کیئے ہوئے ہیں کارکنوں تنظیموں کو نظر انداز کر کے سکیمیں دی جارہی ہیں قربانی دینے والے نظریاتی کارکن دیوار سے لگا دیئے گئے ہیں ‘وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے

مسلم لیگ (ن) حلقہ 4کے کارکنوں کاراجہ عبد القیوم خان کیخلاف بغاوت کا اعلان

بدھ 8 فروری 2017 17:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) ٓمسلم لیگ ن حلقہ چار کے کارکنوں نے راجہ عبد القیوم خان کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا کارکنوں نے الزام لگایا کہ راجہ عبدالقیوم خان حلقہ چار کے ترقیاتی امور میں من پسند پالیسی اختیار کیئے ہوئے ہیں کارکنوں تنظیموں کو نظر انداز کر کے سکیمیں دی جارہی ہیں قربانی دینے والے نظریاتی کارکن دیوار سے لگا دیئے گئے ہیں ‘وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کرکے ساری صورتحال سے آگاہ بھی کیا جائے گا گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ ساجد خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں راجہ شوکت اقبال ‘راجہ ممتاز خان‘راجہ رفاقت عرف بھٹو ‘راجہ ایاز خان ‘راجہ سلیم خان ‘راجہ جاوید‘راجہ عبد الغفورخان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان نے حلقہ چار میں مسلم لیگ کو ختم کرکے راجہ عبدالقیوم لیگ بنا رہے ہیں تمام عمل میں تنظیموں اور بانی نظریاتی کارکنوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے بھائیوں کے حقوق کی بھی ہم بات کرتے ہیں مسلم لیگ ن کو حلقہ چار میں راجہ عبدالقیوم خان خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے کیوں کہ تمام ترقیاتی فنڈز اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کررہے ہیں ساری آسامیاں اپنے خاندان میں دے رہے ہیں حلقہ میں قربانی دینے والے کارکنوں سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی ہے سب سے بائی پاس کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا اس سے ہم ان سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کریں گے ہماری قربانیاں ہیں ہم اپنا حق چھیننا اور حقوق لینا جانتے ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :