یوای ٹی کی طالبہ سارہ مجاہد کی فیمیل انجینئرز پروگرام کے مقابلہ میں نمایاں کامیابی

بدھ 8 فروری 2017 19:24

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور شعبہ جیولوجیکل کی طالبہ سارہ مجاہد نے مول گروپ (یورپ لینڈنگ آئل اینڈ گیس کارپوریشن) کے منعقدہ فیمیل انجینئرز پروگرام مقابلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں سارہ مجاہد نے پانچ ہزار یورو نقد انعام جیتا اور انہیں گریجوا یشن کے بعد انٹرن شپ اور ملازمت کی آفر بھی دی گئی۔

ہنگری ، کروشیا ، سلواکیہ، اٹلی، پاکستان اور روس کے بابین ہونے والے مول کے ہیڈ کوارٹر یورپ مقابلے میں پاکستان کی سارہ مجاہد نے کامیابی حاصل کی، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ سارہ مجاہد پہلی پاکستان کے لیے سکالر شپ حاصل کرنے والی طالبہ میں شمار ہوئی۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسرڈاکٹر فضل احمد خالد نے طالبہ کو کامیابی پر سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :