پاکستان سپر لیگ دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

نجم سیٹھی ، رمیز راجہ ، وسیم اکرم کے علاوہ علی ظفر ، شہزاد رائے، فہد مصطفیٰ اور جمکیا کے معروف سنگر ’شیگی‘ بھی موجود تھے،گلوکار علی ظفر نے ایونٹ کا آفیشل نغمہ ’کھیل جمے گا‘ گاکر ماحول خوشگوار کردیا پاکستانی کہیں بھی ہوں پاکستان سپر لیگ ان کیلئے خوشی کاموقع ہے، ایگزیکٹو کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی ْامید ہے پی ایس ایل 2 اور بھی شاندار ہوگا، رمیز راجہ ، ’کرکٹ مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے ، علی ظفر اسٹارز نے خصوصی پوسٹرز پر اپنے آٹوگراف دیے، شائقین پی ایس ایل کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی ا آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی

بدھ 8 فروری 2017 20:28

پاکستان سپر لیگ دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پریس کانفرنس ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکار علی ظفر نے ایونٹ کا آفیشل نغمہ ’کھیل جمے گا‘ گاکر ماحول خوشگوار کردیا۔پریس کانفرنس میں علی ظفر کے علاوہ شہزاد رائے، فہد مصطفیٰ اور جمکیا کے معروف سنگر ’شیگی‘ بھی موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستانی کہیں بھی ہوں پاکستان سپر لیگ ان کیلئے خوشی کاموقع ہے‘۔اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیز راجہ نے کہا کہ ’امید ہے پی ایس ایل 2 اور بھی شاندار ہوگا، اس بار پی ایس ایل میں نئی چیزیں متعارف کرارہے ہیں‘۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ نے بتایا کہ ’ہرمیچ کے بہترین بولر کو جامنی کیپ دی جائے گی جبکہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کو گرین کیپ دیں گے‘۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ’کرکٹ مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے، خوشی ہے کہ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ملا‘۔اس موقع پر علی ظفر نے پی ایس ایل 2 کا آفیشل نغمہ بھی سنایا۔جمیکن اسٹار شیگی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

ٴْپریس کانفرنس کے بعد اسٹارز نے خصوصی پوسٹرز پر اپنے آٹوگراف دیے جنہیں شائقین پی ایس ایل کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی ا آمدنی ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 9 فروری کو ہوگا جبکہ اس سے قبل شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں علی ظفر، شہزاد رائے اور جمیکن اسٹار شیگی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ کریں گے۔۔