ترکی کے سفیرکی ڈاکٹر محمدفا روق ستار اور محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 8 فروری 2017 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان میں متعین ترکی سفیر کیMuratM.Onartنے بدھ کے روز پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز پر کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات پر خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر ترکی کے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سمیتاافضال اورکونسل آف پروفیشنل کے نگراںمحمدطحہ بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :