بھارتی حکام نے 1.3 کلو گرام وزنی کوکین کے 90 کیپسولز نگلنے والے نائیجیرین باشندے کو گرفتار کر لیا

جمعہ 10 فروری 2017 16:51

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) بھارتی حکام نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر کوکین کے 90 کیپسولز نگلنے والے نائیجیرین باشندے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوکونکووہایم ٹونی عدیس اباباسے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ٹورسٹ ویزے پر پہنچاتھا تاہم نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے اسے اپنے زیرانتظام ہسپتال میں داخل کر دیا جہاں اس نے میڈیکل مداخل دیئے جانے کے بعد دو روز کے دوران کو کین بھرے 90 کیپسولز اگل دیئے جن کا وزن 1.3 کلوگرام ہے ۔

ملزم نے بھارتی حکام کو بتایا کہ یہ کیپسولز اس نے عدیس ابابا آنے سے بھی پہلے لاگوس کے ایک ریسٹ ہائوس میں نگلے تھے ۔ ٹونی نے یہ کیپسول نئی دہلی میں موجود اپنے ساتھی کے حوالے کرناتھے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دہلی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے ایک ماہ کے دوران کوکین پکڑنے کا یہ چوتھا کیس ہے۔

متعلقہ عنوان :