کراچی،یونیورسٹی روڈ پر نو روزقبل بس حادثے کا شکار ہونے والی زخمی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی

جمعہ 10 فروری 2017 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) یونیورسٹی روڈ پر نو روزقبل بس حادثے کا شکار ہونے والی زخمی طالبہ ہنزہ خان زندگی کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پر حادثات کے نتیجے میں دس روز میں پانچ طلبا جان سے گئے، وفاقی اردو یونیورسٹی کی طلبہ ہنزہ خان سب کو روتا چھوڑ گئیں نیٹ یونیورسٹی روڈ پر بس حادثے میں زخمی ہونیوالی ہنزہ دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑرہی تھی لیکن جمعہ کو موت کے آگے ہار گئیں۔بی ایڈ کی طالبہ ہنزہ استاد بنا چاہتی تھی لیکن نو روز پہلے بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جبکہ اس حادثے میں ساتھی طلبہ فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :