پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آبادکی طالبہ خدیجہ ممتاز نے جنرل نالج کوئز مقابلہ جیت لیا

جمعہ 10 فروری 2017 23:34

فیصل آباد۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے علمی و ادبی مقابلہ جات انٹر کالجز برائے طالبات سال 2016ء کے سلسلہ میں گزشتہ روز جنرل نالج کوئز کا مقابلہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد میں زیرصدارت ڈاکٹرطیبہ شاہین پرنسپل کالج ھذا منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ریسرچ انویسٹی گیٹر رانا ذوالفقار علی منہاس کے مطابق ججز کے فیصلہ کی روشنی میں پنجاب کالج برائے خواتین فیصل آبادکی طالبہ خدیجہ ممتاز اول‘ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودھا روڈ فیصل آباد کی طالبہ سعدیہ ممتاز دوئم اور گورنمنٹ گرلز ہایئر سیکنڈری سکول نشاط آباد فیصل آباد کی طالبہ مومنہ غفار سوئم رہیں ۔یاد رہے کہ11فروری 2017ء بروز ہفتہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کارخانہ بازار فیصل آباد میں اردو مباحثہ و سیرت النبیﷺ کوئز کے الگ الگ نشستوں میں مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :