ملتان‘ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 16فروری تک ملتوی

ہفتہ 11 فروری 2017 15:34

ملتان‘ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 16فروری تک ملتوی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی گئی ،عدالت میں ملزمان وسیم ،حق نواز اور عبدالباسط پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج صیغم رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔کیس کی آئندہ سماعت 16فروری کو ہوگی،ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کو چندماہ قبل ملتان میں ان کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پرقتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :