اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث مشکلات میں گھری اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کیلئے تحریک انصاف کے اسد عمر کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 فروری 2017 19:04

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء) تحریک انصاف کے اسد عمر کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گزشتہ روز سے شدید دباو کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی ہمت اور حوصلہ بڑھانے کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ اسلام آباد سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر میدان میں آگئے ہیں۔ اسد عمر کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آمد ہوئی ہے۔ اسد عمر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔