ْ تجارت کے لئے دنیا کی نگاہیں سمندری راستوں کی سیکورٹی پرمرکوزہیں ، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

کوئی بھی ملک سمندری راستے کو اکیلا محفوظ نہیں بنا سکتا ،سی پیک کی تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے سمندری ٹاسک فورس اس کا اہم حصہ ہے،مقامی ہوٹل میں7ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ تجارت کے لئے دنیا کی نگاہیں سمندری راستوں کی سیکورٹی پرمرکوزہیں اورکوئی بھی ملک سمندری راستے کو اکیلا محفوظ نہیں بنا سکتا ہے۔سی پیک کی تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے سمندری ٹاسک فورس اس کا اہم حصہ ہے ۔سمندری راستوں سے کارگو کی منتقلی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں7ویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے مشیرخارجہ سرتاج عزیز ، صدر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک سمندری راستے کو اکیلا محفوظ نہیں بنا سکتا ۔

(جاری ہے)

سمندری حدودکے تحفظ کے لئے دوسروں ملکوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک اورگوادرکی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی ہے جو سمندری ٹاسک فورس کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ خطے میں مسلسل تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ایسے میں میری ٹائم سیکورٹی کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔میری ٹائم میںدہشتگردی،منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر خطرات موجود ہیں۔

پاکستان سمیت کوئی بھی ملک ان خطرات سے اکیلا نبرد آزما نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ سمندری راستوں کو مظبوط بنا کر معیشت کو مظبوط بنایا جا سکتا ہے۔سمندری حدود کی حفاظت کیلئے دیگر ممالک سے مل کر کام کر رہے ہیں۔پاک بحریہ میری ٹائم سیکورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تیار ہے۔اسی مقصد کے لئے گوادر اور راہداری کے تحفظ کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔

ایڈمرل محمدذکاء اللہ نے کہاکہ سمندری راستے سے کارگو کی منتقلی میں تاخیر عالمی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے، تجارت کے لئے دنیا کی نگاہیں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پرمرکوزہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ کانفرنس عالمی سطح پر رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوگی۔ امید ہے میری ٹائم کانفرنس سے قابل قدر سفارشات کا حصول ممکن ہوسکے گا ۔۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے زریعے میری ٹائم سے وابستہ ایشوز پر سیر حاصل گفتگو ممکن ہوتی ہے۔اس کانفرنس کے زریعے ملنے والی سفارشات کے زریعے میری ٹائم سیکٹر کو بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ میں کانفرنس میں شرکت کرنے مشیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔#

متعلقہ عنوان :