بھارتی خفیہ ایٹمی شہر خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ،عالمی برادری بھارت کے نیوکلیئر سٹی کے قیام کا نوٹس لے‘ صاحبزادہ حامد رضا

ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز واقعات ناقابل قبول ہیں،قوم ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی وفود سے گفتگو

ہفتہ 11 فروری 2017 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایٹمی شہر خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،عالمی برادری بھارت کے نیوکلیئر سٹی کے قیام کا نوٹس لے، سنی اتحاد کونسل 14 فروری کو داتا دربار تا اسمبلی ہال ہو نے والے محبت رسول مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی اور انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویثرن کے ناظم محمد اکرم رضوی کی قیادت میں الگ الگ ملاقا ت کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کابحال نہ ہونا افسوسناک ہے۔ حکومت طلبہ یونین بحال کرکے تعلیمی اداروں میں الیکشن شیڈول کا اعلان کرے تاکہ طلباء برادری اپنا جمہوری حق استعمال کرکے اپنی قیادت کا انتخاب کرے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز واقعات ناقابل قبول ہیں۔ قوم ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔جنکی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں وہ پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں پر سیاست میں حصہ نہ لینے پر پابندی ہو نی چاہیئے۔ مڈل کلاس کے با صلاحیت اور پڑھے لکھے نوجوان سیاست میں آئیں اور سیاسی قبضہ گروپوں سے سیاست کو نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :