وٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا سیکورٹی فیچر متعارف کروا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 فروری 2017 20:47

وٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا سیکورٹی فیچر متعارف کروا دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 فروری2017ء) وٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا سیکورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل پر پیغامات کی رسائی کیلئے دنیا کی سب سے مقبول ایپ وٹس ایپ کی جانب سے اہم ترین فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ نے نیا سیکورٹی فیچر ''ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن'' متعارف کروایا جس کے باعث اب کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔ صارفین کو اپنے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا انتخاب کرکے اس میں چھ ہندسوں کا کوڈ ڈالنا ہوگا جس کے بعد یہ فیچر فعال ہوجائے گا۔ سیکیورٹی کوڈ بھول جانے کی صورت میں صارف اسے بذریعہ ای میل حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :