سٹے باز اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوتے ہیں جہاں کھلاڑی ہوتے ہیں ذوالقرنین حیدر

میچ فکسنگ کے ذمہ دار کھلاڑی اور منیجمنٹ دونوں ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر

ہفتہ 11 فروری 2017 22:52

سٹے باز اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوتے ہیں جہاں کھلاڑی ہوتے ہیں ذوالقرنین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ سٹے باز اسی ہوٹل میں ٹھہر ہوتے ہیں جہاں کھلاڑی ٹھہرتے ہیں۔ میچ فکسنگ کے ذمہ دار کھلاڑی اور منیجمنٹ دونوں ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ سٹے بازوں کا طریقہ واردات مختلف ہوتا ہے ماضی میں مجھے پاکستان کو میچ جتوانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں سٹے باز اپنی مرضی کے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوتے ہیں اور اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں جہاں کھلاڑی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کے ذمہ دار ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑی دونوں ہیں، اینٹی کرپشن کا کام ہے کہ کھلاڑیوں کو سٹے بازوں سے بچائے ‘ ملک میں سٹے بازوں کو گرفتار کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ میچ فکسنگ روکنا ممکن نہیں لیکن کھلاڑیوں کو اس سے بچانا ہی اصل ذمہ داری ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :