پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر چوری کی واردات

چور سابق صوبائی وزیر کے گھر سے ایس ایم جی لے کر فرار ، واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج

اتوار 12 فروری 2017 00:00

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر چوری کی واردات
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر چوری کی واردات ، چور سابق صوبائی وزیر کے گھر سے ایس ایم جی لے کر فرار ہو گئے ، واقعے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر سے چور ایس ایم جی لے اڑے ۔ سپاہی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سرکاری رائفل الماری میں رکھی تھی الماری کھولی تو رائفل نہیں تھی ۔ کینٹ تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔