�یں اورنگی فوجی ہوٹل سے دولڑکوں کواغواکے بعدقتل کیا،ویسٹ زون سے گرفتار ٹارگٹ کلر کا انکشاف

اتوار 12 فروری 2017 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) کراچی ویسٹ زون سے گرفتارٹارگٹ کلر طارق عرف چیمبر کی انٹیروگیشن رپورٹ میںاہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔باوانی چالی سے تین روز قبل گرفتار ہونیوالے ٹارگٹ کلر طارق عرف چیمبر انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم رینجرز پرحملوں،ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے انکشاف کیاہے کہ 1996میں اورنگی فوجی ہوٹل سے دولڑکوں کواغواکے بعدقتل کیا، پولیس کانسٹیبل سکندرکوداتا نگر میں تلخ کلامی ہونے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، 1996ہی میں اورنگی ٹاؤن میں گرفتاری سے بچنے کیلئے رینجرزکی گاڑیوں پرفائرنگ کی،1997 میں جوڑیا بازارمیں ڈکیتی مزاحمت پرسیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ایس ایچ او مولابخش کے گھر ڈکیتی کی واردات کی جس میں بہت ساراسامان ہاتھ لگا تھا۔

گرفتار ٹارگٹ کلر کو تین روز قبل سائٹ اے پولیس نے مقابلے کے بعد دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :