بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض کا فیض آباد میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح

ملک کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب عوام اور حکمران ٹھیک ہونگے‘ چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے‘ دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی کاموں کی طرف آئیں‘ حکومت کو تعلیم عام کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے‘بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 فروری 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح کردیا‘ دستر خوان سے پہلے دن سینکڑوں لوگوں نے کھانا کھایا‘ ملک ریاض نے کہا کہ ملک کے حالات تب ٹھیک ہوں گے تب عوام اور حکمران ٹھیک ہونگے‘ چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے‘ دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی کاموں کی طرف آئیں‘ حکومت کو تعلیم عام کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

وہ اتوار کو بحریہ دستر خوان کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں آئی جے پی روڈ پر بحریہ ٹائون کی طرف سے دستر خوان کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف اقسام کے کھانے شامل تھے۔ اس موقع پر غریب بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے دستر خوان سے کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ دعاہے ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ اولڈ ہوم کی سہولت کی فراہمی ، 10سی15ہزار بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں۔ ملک ریاض نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے بحریہ ٹاؤن کے دسترخوانوں پرکھانیوالوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات تب ٹھیک ہونگے جب حکمران اور عوام ٹھیک ہوں گے۔ الله پاکستان کو وہ نعمتیں دیں جو باقی دنیا کو دی ہیں دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی کاموں کی طرف آئیں۔ حکومت کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ (ن غ/ ا ر)