فیض آباد اسلام آباد اور قلعہ دیوان سنگھ ضلع اوکاڑہ میںدو نئے بحریہ دسترخوان کا افتتاح

فیض آباد میں دسترخوان کا افتتاح چیئرمین بحریہ ٹائون نے کیا بحریہ دسترخوان ،بحریہ ٹائون کی انسان دوستی اور مثبت سوچ کا مظہر ہے،دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں ایک بہتر پاکستان کی تعمیرمیں کامیابی عطا فرمائی-‘ملک ریاض حسین

اتوار 12 فروری 2017 19:40

راولپنڈی، اسلام آباد،اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) دو نئے بحریہ دسترخوان کا افتتاح فیض آباد اسلام آباد اور قلعہ دیوان سنگھ ضلع اوکاڑہ میں کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد اسلام آباد میں دسترخوان کا افتتاح چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین صاحب نے کیا۔ اس موقع پر ایک سادہ لیکن پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بحریہ ٹائون راولپنڈی، اسلام آباد کی مینیجمنٹ ، بحریہ دسترخوان کی ٹیم اور جڑواں شہروں کی معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین صاحب نے بحریہ دسترخوان پراجیکٹ کے ساتھ اپنی ذاتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے، بحریہ دسترخوان کو بحریہ ٹائون پاکستان کی انسان دوستی اور مثبت سوچ کا مظہرقرار دیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دوران ملک ریاض حسین صاحب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بحریہ ٹائون کو ایک بہتر پاکستان کی تعمیرکے عظیم مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔

- ملک ریاض حسین صاحب نے بحریہ دسترخوان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بحریہ دسترخوان، بحریہ ٹائون پاکستان کا ایک ویلفیئر پراجیکٹ ہے جس کے تحت پاکستان کے 12شہروں میں متعدد مقامات پردو وقت کے مفت کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سال کے 365دن بحریہ دسترخوان سے مستفید ہونے والے لاکھوں افراد کے لیے بحریہ دسترخوان کسی نعمت سے کم نہیں۔

فیض آباد دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر عام لوگوں نے بحریہ دسترخوان، بحریہ ٹائون پاکستان اور ملک ریاض حسین کے لیے دعائوں کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اسی طرح قلعہ دیوان سنگھ ضلع اوکاڑہ میںبھی نئے بحریہ دسترخوان کا افتتاح کے موقع پر ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بحریہ دسترخوان کی کامیابی اور وطنِ عزیز کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :