لاہور خود کش دھماکے کے فوری بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کر دیا، پاک فوج کے 3 فوجی شدید زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 13 فروری 2017 21:03

لاہور خود کش دھماکے کے فوری بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رات ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) لاہور خود کش دھماکے کے فوری بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کر دیا ہے۔ دہشت گرد ریاست بھارت پاکستان کو لہو لہان کرنے کیلئے بزدلانہ وار کرنے پر تل گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مال روڈ پر خود کش حملے کے بعد اب بھارتی فوج نے بھی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں لائن آف کنٹرول کے بھمبھیر سیکٹر پر شدید فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے باعث پاک فوج کے 3 فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔