دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم سر نہیں جھکائیں گے ،ْ ملالہ یوسف زئی کی لاہور دھماکے کی مذمت

منگل 14 فروری 2017 14:06

دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہم سر نہیں جھکائیں گے ،ْ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بحیثیت قوم ہم دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ پاکستان کو محفوظ بنانے کے لئے جنگ جاری رہنا چاہئے۔