پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز واشنگٹن ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے

منگل 14 فروری 2017 14:15

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزسمیت ٹیکسٹائل کی دیگر مصنوعات کے تیار، درآمد و برآمد کنندگان امریکہ میں منعقد ہونے والے واشنگٹن ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے جو 13 ستمبر سے شروع ہو کر 16 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے درآمد و برآمد کنندگان شرکت کریںگے اور ایک دوسرے کی مصنوعات کی خریداری کیلئے اربوں ڈالرز کے سودے بھی کئے جائیںگے۔

اوور سیز پاکستانیز انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں جبکہ امریکہ اور یورپ میں اعلیٰ کوالٹی کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو پاکستان کا نام لے کر فروخت ہوتا دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے حوالہ سے پاکستان کے فیکٹری مالکان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھاتے ہوئے پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیںجس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگاربھی میسر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ ٹریڈ ایکسپو کاواشنگٹن میں انعقاد ہو رہا ہے جس میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو وہاں اپنا سٹال لگانے میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا اور اس سلسلہ میں پاکستان ایکسپورٹرز اور امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے جسے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :