ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران ، حمزہ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی

منگل 14 فروری 2017 14:54

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران ، حمزہ کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں عمران خان اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاف سے متعلق کیس کی مختصر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی ، عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے جواب دائر کرنے کے لئے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہبازکو 27 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جہلم اور وہاڑی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماوں کو نوٹسز جاری کیئے تھے۔