خردبرد کیس، اسلم رئیسانی کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچکی نے گرفتاری دیدی

منگل 14 فروری 2017 15:38

خردبرد کیس، اسلم رئیسانی کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچکی نے گرفتاری ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) خردبرد کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچکی نے احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج پذیر بلوچ کے روبرو پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران تاج گچکی احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج کے روبرو کونسل سمیت پیش ہوئے اورخود کو سرنڈر کیا جس پر نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور عدالت سے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری عمران تاج گچگی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری کے خلاف بڑے پیمانے پر غبن کرنے کاالزام ہے اس سلسلے میں نیب نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کررکھاہے ،تاہم وہ رپوش تھے ۔

متعلقہ عنوان :